عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافہ

عالمی مارکیٹ (Global Markets ) میں سونے (Gold ) اور دیگر نایاب دھاتوں کی قدر میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کل سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل اگلے دو روز تک اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔ فاریکس مارکیٹ (Forex Market ) میں امریکی ڈالر ( USD ) کے دفاعی پوزیشن اختیار کرنے اور امریکی صنعتی و معاشی رپورٹس کے اعداد و شمار توقعات سے کم رہنے کے بعد امریکی ڈالر اور اس سے منسلک بانڈز کی قدر میں واضح کمی آئی ہے جس کے بعد اسٹاکس (Stocks ) اور کماڈٹیز (Commodities ) کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسوقت سونا 1700 اور 1716 کی نفسیاتی حدوں ( Resistance) کو عبور کر کے 1726 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ چاندی (Silver ) کی قیمت 21 روپے 18 پیسے فی اونس۔ پلاٹینیم ( Platinium ) 36 ڈالرز اضافے کے ساتھ 939 ڈالرز فی اونس اور پلاڈیم کی قیمت 120 ڈالرز اضافے کے ساتھ 2346 کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ صنعتی دھاتوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button