کرپٹو کرنسیز کی قدر میں اضافہ بٹ کوائن 20 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
کرپٹو کرنسیز (Crypto Currencies ) کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی Bitcoin آج 400 ڈالرز اضافے ( 2 فیصد) اضافے کے ساتھ 20 یزار ڈالرز فی کوائن کی نفسیاتی حد (Resistance ) عبور کرتے ہوئے 20040 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ Ethereum بھی بھی 25 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1348 ڈالرز فی کوائن میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ Binance Coin بھی 7 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 293 ڈالرز اور Litecoin بھی 54 ڈالرز فی کوائن کی حد عبور کر گیا ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آج کرپٹو کرنسیز کی خرید و فروخت میں بھاری سرمایہ کاری کا حجم دکھائی دیا ہے۔ اگر امریکی ڈالر دباؤ میں رہا تو اگلے چند روز میں بٹ کوائن 21 ہزار ڈالرز فی کوائن تک جا سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔