پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX ) میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ KSE100 آج مارکیٹ کے آغاز پر 218 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41568 پر آ گیا ہے۔ جبکہ KSE30 بھی 103 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15581 کی سطح پر مثبت زون میں آگے بڑھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران آج مسلسل تیسرے دن مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں گزشتہ روز سے تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اس کے علاوہ امریکی ڈالر ( USD ) کے مقابلے میں پاکستانی روپے ( PKR ) کی قدر میں مسلسل اضافے کے بھی معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔