یورو اور امریکی ڈالر کے پیئر کا ٹیکنیکی جائزہ۔
اگر یورو اور امریکی ڈالر کے جوڑے ( EUR/USD ) کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران Bullish Strength حاصل کرنے اور امریکی ڈالر کے دفاعی پوزیشن پر جانے کے بعد یورو نے کل کی سپورٹ 0.9916 سے اوپر کی طرف درجہ مسابقت ( Parity Level ) کو عبور کرنے کی کوشش کی تاہم 1.0016 کی مضبوط حد ( Resistance ) کو برقرار نہ رکھ سکا کیونکہ Bears کی طرف سے بہت زیادہ فروخت شروع ہو گئی تھی تاہم 0.9896 کی سطح جو کہ گزشتہ 50 دن کی Moving Average بنتی ہے اب تک اس پیئر کی مضبوط ترین نفسیاتی سطح ( Support ) ہے۔ پر یورو کے Bulls خریداری (Buying ) شروع کر دیتے ہیں جو کہ 0.9950 کی Resistance تک جاری رہتی ہے لیکن Parity Level پر Bearish Pressure یورو کو 1.0016 کی نفسیاتی حد ( Resistance ) عبور کرنے سے روکتا ہے۔ فی الحال درجہ مسابقت سے نیچے امریکی ڈالر کو اچھی Bullish Support حاصل ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔