امریکی اے۔ڈی۔پی ایمپلائمنٹ رپورٹ جاری کر دی گئی۔
امریکی حکومت نے اے۔ڈی۔پی ایمپلائمنٹ رپورٹ ( U.S Employment Report ) جاری کر دی گئی ہے۔جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ستمبر 2022ء کے دوران 2 لاکھ 8 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے غیر صنعتی شعبے میں 2 لاکھ ملازمتوں کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس لحاظ سے جاری کی گئی رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر آئی ہے۔جبکہ اس رپورٹ کے اجراء سے قبل عالمی مارکیٹس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے انتہائی سست روی کی شکار دیکھی گئیں۔ جبکہ اس رپورٹ کے بعد امریکی ڈالر کے انڈیکس اور قدر میں بہتری کا امکان ہے۔ جبکہ امریکی معیشت کے حوالے سے بھی اسکے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس رپورٹ میں لیبر مارکیٹ میں نان فارم ملازمین کی اصطلاح ختم کر دی گئی ہے۔ اور انہیں لیبر مارکیٹ کا براہ راست حصہ بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ رپورٹ جاری کرنیوالے ادارے آٹومیٹک ڈیٹا پروسیسنگ (ADP ) کے مطابق ستمبر 2022 ء کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ نے توقعات سے کہیں بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور سال کے آخری معاشی کوارٹر میں معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر اسکے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔