امریکی معاشی رپورٹس کے کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں ؟
امریکی ایمپلائمنٹ رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو آج Red Zone میں آ گیا ہے۔ اسوقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/ USD ) اسوقت 0.9900 کی سطح کے قریب آ گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر میں تیزی کی زبردست لہر دیکھنے میں آئی ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ امریکی ڈالر ( GBP/USD ) کے مقابلے میں 1.1400 کی سطح سے نیچے 1.1350 کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جبکہ برطانوی کرنسی کی قدر اس سے بھی نیچے آنے کی توقع ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF ) مسلسل قدر مستحکم کرتا ہوا 0.9842 کی سطح پر مثبت ٹرینڈ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف کماڈٹی مارکیٹ ( Commodity Market ) میں سونا ( Gold ) بھی امریکی محکمہ خزانہ ( U.S Treasury Office ) کی طرف سے جاری کردہ بانڈز کی قدر میں 2 فیصد اضافے کے بعد سونے (Gold ) کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن سونے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ 17 سو کی مضبوط نفسیاتی سپورٹ کے قریب سے دوبارہ اوپر کی طرف پلٹ گیا ہے۔ جبکہ آج اس رپورٹ کے اجراء کے بعد اسکی قدر میں 24 ڈالرز کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ پلاڈیم ( Palladium) بھی 51 ڈالرز کمی کے بعد 2268 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ کرپٹو کرنسیز (Crypto currencies ) کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور آج 21 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح کے قریب سے Bit coin 700 ڈالرز کی کمی سے 20200 کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔