امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو 0.9850 پر ۔ دن کی نئی کم ترین قیمت

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) میں امریکی رپورٹس کے اجراء کے بعد مسلسل گراوٹ جاری ہے۔ 0.9950 (S1 ) اور 0.9900 (S2 ) کے سپورٹ لیولز کھو دینے کے بعد یورو 0.9850 کی سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔ یہ Bearish Momentum ہے جو کہ یورو کو نیچے کی جانب دھکیل رہا ہے اور ADP Employment Data اور Services PMI Data کے جاری کیے جانے کے بعد مسلسل جاری ہے۔ Euro کے Bears مسلسل فروخت (Selling ) کا رجحان پیدا کر رہے ہیں۔
ٹیکنیکی جائزہ
یورو/ امریکی ڈالر کی گراوٹ 0.9945 کی نفسیاتی سپورٹ کھو دینے کے بعد تیز ہو گئی ہے اور یورو نے اپنی گزشتہ تین دن کی حاصلات (Gains ) کا 61.8 فیصد 1.0076 اور 0.9535 کے راستے میں کھو دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 100گھنٹوں کے دوران یہ یورو کی بلند ترین ( 1.0076 ) اور کم ترین ( 0.9535 ) لیولز رہے ہیں۔ ان کے آج کی نئی ٹرینڈ لائن اسی کے درمیان بن رہی ہے۔ اور یورو کی گزشتہ 20 دن کی Simple Moving Average یعنی 20 SMA بھی انہیں دو لیولز کے درمیان بن رہی ہے۔ اسوقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کا ابتدائی سپورٹ لیول 0.9865 ہے اور اس کی اس سے نیچے کی سطح تک گراوٹ سے بچنے کی 50 فیصد Strength بھی اسی سپورٹ پر موجود ہے۔ اگرچہ پچھلے 4 گھنٹوں کے دوران یورو کے Down Trend میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس سے نیچے کی movement ابھی یقینی نہیں ہے کیونکہ 0.9865 سے یورو دوبارہ اوپر کی Resistance یعنی R1 کو عبور کر کے Bulls کی سپورٹ حاصل کر سکتا ہے۔ ابھی بھی یورو 20 اور 100 گھنٹوں کی SMA کے درمیان میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اگر دیکھا جائے تو نزدیک ترین نفسیاتی حد (0.9865 ) تو Bulls کی ایک لہر سے عبور ہو جائے گی تاہم اس سے اوپر کی دوسری نفسیاتی حد 0.9945 کو کسی تیکنیکی انڈیکیٹر کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ دریں اثناء 0.9865 اور 0.9945 کے درمیاں آج کا over bought ایریا ہے جہاں آج یورو میں ایشیائی سیشنز ( Asian Sessions ) سے لے کر یورپی سیشنز (European Sessions ) کے درمیان بہت زیادہ خریداری ہوئی تھی۔ تاہم اب بھی یہ اپنی 50 دن کی Moving Average کے وسط میں ہے۔ اسوقت یورو بالترتیب 0.9865, 0.9820 اور 0.9770 کے سپورٹ لیولز کا حامل ہے جبکہ اسکی پہلی دوسری اور تیسری نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) اسوقت 0.9950, 0.9995 اور 1.0035 ہیں۔
بنیادی جائزہ ( Fundamental Analysis )
یورو اپنی بنیادی سپورٹ 0.9900 کے لیول سے نیچے آنے کے بعد کھو چکا ہے کیونکہ مثبت معاشی رپورٹس کے جاری ہونے کے بعد سے امریکی ڈالر پوری فاریکس مارکیٹ میں اوپر کی طرف جا رہا ہے اور ہر کرنسی اس کے سامنے بے بس ہے۔ معاشی ڈیٹا کے اجراء کے فوری بعد ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیز پر Risk Buying کا فیکٹر آ گیا جس کے بعد تمام کرنسیز کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD ) کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ امریکی معاشی ڈیٹا کے علاوہ یورو کے لئے دوسرا بڑا منفی ٹریگر یورپی یونین ( European Union ) کی طرف سے روس پر یوکرائن کے چار علاقوں کو ریفرینڈم کے زریعے اپنی سرزمین میں شامل کرنے کے تنازعہ پر پابندیوں کا آٹھویں سلسلے کا نفاذ ہے۔ جس میں روسی خام تیل کی قیمت کو محدود کرنے کے منصوبے ( Price Cap Plan ) کی منظوری بھی شامل ہے جس سے یورپی کمیشن ( European Commission ) کے علاقے میں توانائی کے بحران کے ایک نیا سنگین موڑ اختیار کرنے گا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے یورپی سرمایہ کار تمام معاشی خریداری (Financial Buying ) میں خطرات کے پیش نظر احتراز کر رہے ہیں اور یورو کی مسلسل فروخت جاری ہے۔ چنانچہ یورو کے لئے اگلا جھٹکا اگست 2022ء کے امریکی اشیاء و خدمات ( Goods and Serices ) کے ڈیٹا کا توقعات سے مثبت آنا ہے۔ اگرچہ اس رپورٹ میں 67.4 بلیئن ڈالر کا تجارتی خسارہ ( Trade Deficit ) کو ظاہر کیا گیا ہے تاہم یہ توقعات سے کہیں بہتر رہا ہے۔ جنانچہ اس کے بعد امریکی ڈالر کو اوپر جانے کے لئے تمام مثبت ٹریگرز مل گئے جبکہ یورو کے لئے مستقبل قریب کے منظر نامے میں کوئی مثبت پہلو نہیں رہا۔ اس تمام Development کے بعد یورو 0.9500 کی سطح کی طرف گرتا ہوا نظر آ رہا ہے اگر اسے کوئی Catalyst یعنی معاشی عمل انگیز نہ مل گیا تو یورو اپنی کم ترین سطح کی طرف جاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button