برطانیہ : ستمبر 2022 ء کے دوران کاروبار پر افراط زر کی توقعات میں اضافہ ہوا۔ برطانوی مرکزی بینک

بینک آف انگلینڈ ( Bank Of England ) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم لز ٹرس کی حکومت کی طرف سے ٹیکس منصوبے کے بعد برطانوی ایس۔ایم۔ای ( Small and Medium Enterprises ) اور کارپوریٹ سیکٹرز (Corporate Sectors ) سمیت برطانوی روزمرہ کاروبار پر افراط زر ( Inflation ) کے اثرات گہرے ہونے کی توقع ہے۔ جبکہ سروے کے مطابق 60 فیصد کاروباری طبقے کو یقین ہے کہ سال 2022 ء کا آخری کوارٹر معیشت کو جزوی جبکہ 2023 ء کا پہلا کوارٹر مکمل طور پر برطانوی معیشت کو کساد بازاری ( Recession ) میں دھکیل دے گا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ انتہائی اہم رپورٹ ہے جس کی بنیاد پر Business Confidence Data ترتیب دیا جاتا ہے اور اسکے برطانوی کرنسی اور معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر منفی اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button