امریکی نان فارم پے رول کے مارکیٹس پر متوقع اثرات کیا ہو سکتے ہیں

امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve) کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ افراط زر ( Inflation ) اور مہنگائی کا کنٹرول کرنے کے لئے مالیاتی مسائل کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ بیان گذشتہ ماہ مارکیٹس کے لئے فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود ( Interest Rates ) میں اضافے کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں دیا گیا ہے شرح سود میں اضافے کا نہ صرف عالمی مالیاتی صورتحال بلکہ امریکی لیبر مارکیٹ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج کی متوقع امریکی نان فارم پے رول رپورٹ ( NFP ) کے پانچ ممکنہ نتائج ہو سکتے ہیں۔
1) مارکیٹ کا نرم رویہ یا سخت کساد بازاری ( Recession ) .
فیڈرل ریزرو نے نرم مانیٹری پالیسی کے بارے میں بات کرنا بند کر دیا ہے۔ لیکن کساد بازاری کی اصطلاح متواتر استعمال کی جا رہی ہے۔ کیونکہ شرح نمو مسلسل کم ہو رہی ہے اور بے روزگاری 3.7 فیصد سے بڑھ کر 4.4 فیصد ہو گئی ہے۔ کم لیبر کا مطلب کم تنخواہیں اور نتیجے کے طور پر کم جی۔ڈی۔پی (G.D.P ) ہے۔ لیکن فیڈرل ریزرو کی طرف سے مالیاتی پالیسیوں کے نتیجے میں رسد کے توازن میں استحکام نظر آ رہا ہے جو کہ معاشی مارکیٹس (Financial Markets ) کے لئے ایک مثبت علامت ہے۔
(2) اگر رپورٹ توقعات کے مطابق رہی ۔۔۔۔
نان فارم رپورٹ 2 سے 3 لاکھ تک نئی نان فارم ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ظاہر ہو رہی ہے۔ اگر رپورٹ توقعات کے مطابق رہی تو ایشیائی مارکیٹس نیچے جانے کا امکان ہے اور اسکے علاوہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR )، برطانوی پاؤنڈ (GBP) اور جاپانی ین ( Yen ) نیچے آنے کا امکان ہے جبکہ اسٹاکس میں بھی فروخت کا رجحان دیکھا جا سکتا ہے۔
(3) اگر 1 لاکھ سے 2 لاکھ تک نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں یعنی Below Expectations تو ڈالر انڈیکس نیچے آ سکتا ہے۔ جس سے فیڈرل ریزرو کو نومبر 2022 ء تک 50 بنیادی پوائنٹس تک شرح سود میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسکے علاوہ سونے (Gold ) کی قیمت بھی اوپر جا سکتی ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے سبھی مالیاتی حریف بشمول کرپٹو کرنسیز (Cryptocurrencied ) کے اوپر آ سکتے ہیں۔
(4) توقعات سے زیادہ کمزور رپورٹ کا اجراء۔
اگر نان فارم پے رول ڈیٹا توقعات سے زیادہ نیچے رہا تو امریکی لیبر مارکیٹاور سبھی معاشی اعشاریے (Financial Indicators ) گر سکتے ہیں اور اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے امریکی فیڈرل ریزرو کو کم از کم 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔
(5) توقعات سے زیادہ بہتر رپورٹ
اگر 4 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں اس ڈیٹا میں ظاہر ہوجیں تو سب سے زیادہ اثر نان فارم ملازمتوں والے ممالک ( آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ) پر پڑ سکتا ہے۔اور دونوں 5 فیصد سے زائد گراوٹ کے شکار ہو سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button