امریکی پے رول ڈیٹا یورو کی قدر پر کیسے اثر انداز ہو سکتا ہے ؟
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو ( EUR/USD ) آج یعنی جمعے کے روز 0.9800 پر ایک مستحکم نظر آ رہا ہے۔ لیکن آج سرمایہ کار ستمبر 2022 ء کی امریکی ملازمتوں کی رپورٹ (U.S Labour Report ) کے اجراء کے انتظار میں کسی بھی بڑے رسک سے گریز کر رہے ہیں۔ جمعرات کو یورو کے سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں Risk Assets سے بچنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نظر آئے۔ گزشتہ روز ڈالر انڈیکس (DXY ) محکمہ خزانہ کے سرمایہ کاری بانڈز کی قدر میں اضافے کے ساتھ اگرچہ اسٹاکس پر منفی اثرات مرتب ہوئے تاہم ڈالر انڈیکس (DXY ) مثبت سطح پر بند ہوا۔ تاہم آج فاریکس کے سرمایہ کار دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جس سے بظاہر ابھی تک امریکی ڈالر کے خلاف یورو (EUR/USD ) کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ کیونکہ آج جاری ہونیوالا ڈیٹا امریکی معیشت کے مستقبل قریب کے رجحان کو متعین کرے گا۔ اور اسکے علاوہ ڈالر کے Bullish یا Bearish مومینٹم کو بھی طے کرے گا۔
آج امریکی ادارہ برائے شماریات ( U.S Beurau of Statistics) کی طرف سے لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار جاری کئے جائیں گے۔ اگست 2022 ء میں تین لاکھ 15 ہزار نئی ملازمتوں کے اضافے کے بعد ستمبر میں نان فارم پے رولز میں متوقع طور پر 2 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ بے روزگاری کی شرح ( Unemployment rate ) بھی 3.7 فیصد تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ جو کہ ایک متوسط درجے کا ڈیٹا ہو گا اور امریکی ڈالر کو آگے بڑھنے سے ممکنہ طور پر خاص اثرات مرتب نہیں کرے گی تاہم اعداد و شمار اس سے نیچے آنے کی صورت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو متوقع طور پر درجہ مسابقت (Parity Level ) سے اوپر جا سکتا ہے یعنی 1.0016 کی نفسیاتی حد کو عبور کر سکتا ہے۔ نان فارم پے رول پر مارکیٹ ایک سادہ اصول پر ہی ردعمل دے گی۔ نان فارم پے رولز ( NFP ) کے مثبت آنے اور نئی ملازمتوں کے اضافے پر ڈالر یورو سمیت تمام کرنسیز کے مقابلے میں انتہائی Bullish ہو جائے گا اور یورو واپس 0.9500 کی نفسیاتی سطح کی طرف گراوٹ کا شکار نظر آئے گا۔ تاہم منفی رپورٹ آنے کی صورت میں جونکہ امریکی معیشت پر کساد بازاری ( Recession ) کے اثرات واضح ہو جائیں گے اور ڈالر انڈیکس میں شدید مندی کا امکان ہے۔ تاہم حالیہ سروے میں سروس سیکٹر کی ملازمتوں میں اضافہ اور صنعتی شعبے کی ملازمتوں میں ستمبر 2022 ء کے دوران معمولی کمی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک جاری ہونیوالی تمام لیبر رپورٹس نے تخمینوں اور پیش گوئیوں کے برعکس انتہائی مثبت اعداد و شمار دکھائے ہیں اور اسی وجہ سے ہم ابھی تک جاری کئے جانیوالے تمام سروے بشمول ISM Survey کے ، کوئی ٹھوس نتیجہ اخذ نہیں کر سکتے ۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کا ٹیکنیکی جائزہ
جمعرات کے روز ہونیوالی گراوٹ کے بعد ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) کا اعشاریہ (Indicator ) چار گھنٹوں کی اوسط سے نیچے آیا ہے۔ اور اسوقت سے اب تک یورو کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس محتاط انداز ظاہر کر رہا ہے۔ اسوقت نفسیاتی حدیں (Resistance levels ) 0.9830, 0.9900 اور 1.0016 ہیں جبکہ اوپر کی طرف نیچے کی طرف 0.9720, 0.9650 اور 0.9550 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔