جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 145 سے اوپر جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.1150 کی سطح سے نیچے آ گیا۔

آج جاری ہونے والی امریکی نان فارم پے رول رپورٹ (U.S Non Farm Payroll ) کے جاری ہونے کے بعد جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/JPY ) دوبارہ 45 سال کی کم ترین سطح 145 سے اوپر چلا گیا ہے۔ جبکہ جاپانی مرکزی بینک ( Bank of Japan ) نے اس لیول کو ریڈ لائن قرار دیا ہوا ہے۔ دوسری طرف برطانوی پاؤنڈ بھی اس رپورٹ کے اجراء کے بعد اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں اس ہفتے کی کم ترین سطح 1.1150 پر آ گیا ہے۔ برطانوی اور جاپانی کرنسیز اسوقت دوبارہ بیئرش زون میں داخل ہو گئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گذشتہ ہفتے امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve ) کی طرف سے شرح سود ( Interest rates ) میں اضافے کے بعد بھی کم و بیش ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ جبکہ معاشی ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں عالمی کرنسیز اس سے بھی نیچے جا سکتی ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button