امریکی اسٹاکس شدید مندی پر بند۔ وال اسٹریٹ میں اسٹاکس کی فروخت اور ڈالر کی خریداری ۔
توقعات سے زیادہ بہتر امریکی نان فارم پے رول رپورٹ (U.S Non Farm Payroll ) جو کہ امریکی لیبر رپورٹس میں سب سے اہم ترین اعداد و شمار تصور کئے جاتے ہیں۔ ریلیز ہونے کے بعد امریکی اسٹاکس ( U.S Stocks ) پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے اجراء کے بعد ڈالر انڈیکس ( DXY ) اور بانڈز کی قدر میں اضافے کے بعد معاشی مرکزی وال اسٹریٹ (Wall street ) میں اسٹاکس کی دھڑا دھڑ فروخت اور امریکی ڈالر کی خریداری ہوتی رہی۔ آج ہفتے کے آخری دن Dowjones میں شدید مندی رہی اور انڈیکس 630 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 29296 کی سطح پر آ گیا ہے۔ Nasdaq میں بھی شدید Selling اور گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد کاروباری ہفتے کا اختتام 420 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 10652 پر ہوا ہے۔ S&P500 میں بھی صورتحال دوسروں ںسے مختلف نہیں رہی اور چوتھے معاشی کوارٹر کے آغاز پر ہفتہ وار اختتامیہ 104 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3639 کے لیول پر ہوا ہے۔ دیگر اسٹاک انڈیکسز میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE ) کے انڈیکس میں 289 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد مارکیٹ 14 ہزار کی اہم نفسیاتی سپورٹ توڑتے ہوئے 13798 پر اختام پزیر ہوئی ہے۔ Russel2000 میں بھی 50 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ انڈیکس 1702 پر بند ہوا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی معاشی رپورٹس کے اثرات اسٹاکس پر آنے والے دنوں میں بھی نظر آئیں گے جس سے اسٹاکس میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔