امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو 0.9700 سے نیچے۔ ٹیکنیکل ابڈیکیٹرز کیا کہتے ہیں ؟
آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو ( EUR/USD ) گراوٹ کا شکار ہے۔ یورپی زون کی بزنس کانفیڈینس رپورٹ ( Business Confidence Report ) کے تشویشناک اعداد و شمار کے جاری کئے جانے کے بعد ( اگست 2022 ء کے 38 فیصد انڈیکس کے مقابلے میں ستمبر 2022ء میں سرمایہ کاروں میں اعتماد کا انڈیکس 31 فیصد آیا ہے۔ جو کہ رواں سال کی کم ترین سطح ہے) یورو نے 0.9700 کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ دیا ہے اور اسوقت اس میں فروخت (Selling ) کا شدید رجحان جاری ہے۔ ٹیکنیکی لحاظ سے دیکھیں تو ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس ( RSI ) انڈیکیٹر کے چار گھنٹوں کی اوسط 30 کے فاصلے پر موجود ہے۔ جو کہ 0.9720 کی سطح بنتی ہے اور یہاں اس لیول سے گرنے کے بعد اسوقت یورو کی 61.8 فیصد سابقہ نفسیاتی حد کی retracement بھی 0.9720 پر ہی بنتی ہے۔ اور اسوقت یورو 0.9690 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ گذشتہ 100 گھنٹوں کی Retracement کا 61.8 فیصد ہے اور اس پوائنٹ سے مزید نیچے جانے سے پہلے دوبارہ 0.9720 کی سطح کو ٹیسٹ کر سکتا ہے۔ جبکہ اب تک اس قدر کا 61 فیصد حصہ 0.9705 کی سطح یورو بار بار ٹیسٹ کر رہا ہے۔ لیکن 0.9720 کی پہلی نفسیاتی حد سے نیچے کوئی Bullish Support موجود نہیں ہے۔ اگر یورو اس سے نیچے آیا تو 0.9550 سے پہلے دو Support Levels کم وقفوں سے 0.9650 اور 0.9600 دیکھے جا سکتے ہیں۔ اور اوپر کی لیولز پر نفسیاتی حدیں ( R1 and R2 ) 0.9720 اور 0.9780 پر موجود ہیں۔ جو کہ اوپر کی سطح پر ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس پر Simple Moving Average یعنی SMA کا 61.8 فیصد بنتا ہے۔ پہلی نفسیاتی حد 0.9720 پر موجود ہے۔ جسے حاصل کرنے پر یورو کو کچھ Bullish Support حاصل ہو سکتی ہے جبکہ 0.9780 کو عبور کرنے سے یورو کیلئے اگلی نفسیاتی حد 0.9820 کا دروازہ کھل جائے گا۔
بنیادی جائزہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) نے نئے ہفتے کا آغاز بیئرش دباؤ کے تحت کیا ہے جس کا مومینٹم جمعے کے اختتامیے (Closing) پر بن چکا تھا یعنی امریکی پے رول رپورٹ ( U.S Payroll Report ) کے اجراء کے فوری بعد۔ اسوقت کسی بھی مثبت ٹریگر کے نہ ہونے کہ وجہ سے قلیل المدتی (Short term) بنیادوں پر اسی محدود رینج میں ٹریڈ کر سکتا ہے۔ اگر یورو کے زمینی حقائق کا جائزہ لیں تو اختتام ہفتہ پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے یوکرائن پر محدود پیمانے پر ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیوں کے بعد سرمایہ کار شدید خوف کے شکار ہیں جبکہ 2014 ء سے یوکرائن کے روسی زیر قبضہ علاقے کریمیا کو روس سے ملانے والے پل کو دہشت گردانہ حملے میں جزوی طور پر تباہ کئے جانے کے بعد یوکرائن جنگ کا دائرہ کار وسعت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ زمینی اور جغرافیائی حالات یورو کے لئے سرمایہ کاری کے امکانات کو مزید محدود کر رہے ہیں۔ اس لحاظ سے آج دن کا دوسرا حصہ یورو کے سرمایہ کاروں کے لئے قطعی طور پر موافق نہیں ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔