آسٹریلیا: بزنس کانفیڈینس رپورٹ جاری کر دی گئی
آسٹریلیا کی ستمبر 2022 ء کی بزنس کانفیڈینس رپورٹ (Business Confidence report ) جاری کر دی گئی ہے۔ جسری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سرمایہ کاروں میں نئے کاروباری منصوبے شروع کرنے کے لئے اور نئی سرمایہ کاری کے لئے اعتماد کی شرح 5 فیصد رہ گئی ہے جبکہ اس سے قبل اگست 2022 ء کی رپورٹ میں یہی شرح 10 فیصد تھی۔ نیشنل آسٹریلیا بینک کی اس سروے رپورٹ کے مطابق کاروباری شعبے ( Corporate Sector ) کے لئے موزوں حالات کا جائزہ 25 فیصد ہے جبکہ گذشتہ رپورٹ میں یہی شرح 22 فیصد رہی تھی۔ اس لحاظ سے یہ رپورٹ ملے جلے اعداد و شمار اور اوسط درجے کی ہے۔ بینک نے اس رپورٹ پر اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے باوجود کارپوریٹ سیکٹر کی نئے منصوبوں اور سرمایہ کاری میں دلچسپی کورونا کی عالمی وباء کے دورانئے سے زیادہ ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔