یورو 0.9724 پر مستحکم۔ برطانوی پاؤنڈ 1.1110 سے اوپر۔ فاریکس مارکیٹ کا جائزہ
آج یورپی سیشنز کے دوران امریکی ڈالر (EUR ) کے دفاعی انداز اختیار کرنے کے بعد دیگر کرنسیز اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کر رہی ہیں۔ آج فیڈرل ریزرو کی طرف سے چند اہم پالیسی بیانات کے انتظار میں امریکی ڈالر اور اس سے منسلک بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں مسلسل بیئرش ٹرینڈز کے ساتھ ٹریڈ کرتی ہوئی دیگر عالمی کرنسیز اپنی قدر مستحکم کر رہی ہیں۔ اسوقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) 0.9700 کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کر کے 0.97314 پر آ گیا ہے۔ جبکہ امریک ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ جو کہ یورپی سیشنز (European Sessions ) کے آغاز تک 1.1000 کی سطح تک گر گیا تھا 1.1102 کی سطح پر اوپر کی طرف اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کر رہا ہے۔ لیکن امریکی ڈالر کے مقابلے میں جاپانی ین ( USD/JPY ) اور آسٹریلین ڈالر ( AUD/USD ) اب بھی گراوٹ کے شکار ہیں۔ جاپانی ین 145.60 اور آسٹریلین ڈالر 0.6300 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو ( EUR/ GBP ) 0.004 فیصد کمی کے بعد 0.8765 پر ملے جلے رجحان کا شکار ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) امریکی سیشنز کے آغاز پر 0.88 فیصد تیزی کے ساتھ 0.560 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اگر ڈالر انڈیکس کا جائزہ لیں تو اس میں معمولی گراوٹ نظر آ رہی ہے اور 113 سے 112 کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔