یورو 0.9700 کی سطح پر مسلسل مستحکم ہوتا ہوا۔ ٹیکنیکل انڈیکیٹرز مسلسل مستحکم ہوتے ہوئے

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) اگرچہ آج 0.9720 کی نفسیاتی سپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے تاہم بغیر کسی مثبت ٹریگر کے اب بھی یورو اپنی مضبوطی (Strength ) کی بجائے امریکی ڈالر کی کمزوری پر اوپر جا رہا ہے۔ اگرچہ رجحان کا اعشاریہ (Momentum Indicator) بہتر نظر آ رہا ہے تاہم اب بھی اپنی مضبوط سطح کے درمیان میں ہے۔ اسوقت بھی یورو میں خریداری کا حقیقی رجحان نظر نہیں آ رہا۔ دوسری طرف ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) 41 پر ہے۔ اگر گزشتہ 4 گھنٹوں کی ٹریڈ کا جائزہ لیں تو 0.9720 سے اوپر مزید حاصلات (Gains) نظر نہیں آ رہیں۔ 20 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (SMA ) نے 100 گھنٹوں کی SMA کو عبور کر لیا ہے۔ لیکن آج یورو میں تیزی کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ اس کے ٹیکنیکی اعشاریے (Indicators ) مضبوط ہو رہے ہیں۔ اور اپنی انتہائی فروخت ( Oversold Area ) کی صورتحال سے باہر نکل رہا ہے۔ لیکن مکمل طور پر مومینٹم حاصل کرنے کے لئے یورو کو 0.9790 کی نفسیاتی حد عبور کرنا ہو گی تا کہ Bulls اس کی طرف متوجہ ہو سکیں۔ کیونکہ یہ یورو کا انتہائی Critical Level ہے۔ جب تک یورو کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 50 اور نفسیاتی حد 0.9910 حاصل نہیں ہوتی یورو اپنی کھوئی ہوئی قدر کی 38.2 فیصد بحالی کے آس پاس ہی اتار چڑھاؤ کا شکار رہے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button