امریکی پروڈیوسرز پرائس انڈیکس رپورٹ اور اسکے اثرات
آج امریکی پروڈیوسرز پرائس انڈیکس ڈیٹا (PPI Data ) جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اشیاء کی پیداوار کی لاگت کا انڈیکس 8.5 فیصد رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل PPI کی شرح 8.4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی جا رہی تھی۔ اگر اس کا موازنہ گذشتہ رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو اگست 2022 ء میں یہی شرح 8.7 فیصد رہی تھی۔ اس لحاظ سے یہ انڈیکس توقعات سے بلند رہا ہے لیکن اس کے حقیقی اثرات کل کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (CPI Report ) میں نظر آئیں گے جس کے توقعات سے زیادہ منفی رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ آج پی۔پی۔آئی کے توقعات سے زیادہ اعداد و شمار کے بعد امریکی ڈالر (USD ) کی قدر میں دیگر کرنسیز کے مقابلے میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ جبکہ عالمی اسٹاکس ( Global Stocks ) میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ رپورٹ کے اجراء سے پہلےامریکی اسٹاکس میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی تھی جبکہ ڈیٹا کے ریلیز کئے جانے کے بعد اسٹاکس میں نمایاں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو ( EUR/USD ) 0.9700 کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 0.9690 پر آ گیا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ (GBP ) 1.1032 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جاپانی ین بھی 146.80 کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔