فیڈرل ریزرو کی اوپن مارکیٹ کمیٹی کے منٹس جاری کر دیئے گئے۔

امریکی فیڈرل ریزرو (U.S Federal Reserve) کی اوپن مارکیٹ کمیٹی کے ستمبر 2022 ء کے منٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ فیڈ حکام نے اس انتہائی بلند افراط زر (Inflation ) کو کم کرنے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اور اسے کنٹرول کرنے کے لئے سخت مانیٹری پالیسی کو برقرار رکھنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بورڈ کے بہت سے ممبران نے مانیٹری پالیسی کو متحرک رکھنے کے فیصلے کی تائید کی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ پالیسی کے کردار کو محدود کرنے کے ساتھ رسک فیکٹر کا بھی اضافہ متوقع یے۔ مرکزی کمیٹی کے بہت سے اراکین نےضرورت پڑنے پر مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنے اور شرح سود (Interest rate ) بڑھانے پر بھی زور دیا جس پر میٹنگ کے آخر میں اتفاق بھی کیا گیا۔ جبکہ کئی اراکین نے اقتصادی نقطہ نظر کے ساتھ افراط زر کے منفی اثرات کے رسک کو کم کرنے کے لئے پالیسی کے نفاذ درست وقت کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج یعنی 13 اکتوبر 2022 ء کو افراط زر کی رپورٹ ( Inflation Report) اور کنزیومر پرائس انڈیکس ڈیٹا (CPI Data ) جاری کیا جائے گا جس کی بنیاد پر ڈالر انڈیکس (DXY ) اور دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) کی سمت کا بھی متعین ہو گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button