آج کے معاشی منظر نامے پر پیش آنیوالے واقعات۔

آج 13 اکتوبر 2022 ء ہے۔ دن کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 12-00 بجے آسٹریلین افراط زر کی تخمینہ رپورٹ سے ہوا ہے۔ 8-30 بجے برطانیہ کی Credit Conditions کا سروے جاری کیا جائے گا۔ جبکہ اسی وقت عالمی ادارہ برائے توانائی (International Energy Agency ) کی خام تیل (Crude Oil ) کی فرانسیسی مارکیٹ رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 9-30 بجے جنوبی افریقہ کی اگست 2022ء سونے (Gold ) کی پیداواری رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔ عالمی وقت کے مطابق دوپہر 12-00 بجے امریکی افراط زر کی رپورٹ (Inflation Report ) جاری کی جائے گی۔ جبکہ اسی وقت امریکہ کی ستمبر 2022ء کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (CPI Data ) کا اجراء ہو گا۔ یہ نہ صرف امریکی بلکہ عالمی معیشت کے حوالے سے انتہائی اہم رپورٹ ہے اور نہ صرف ڈالر انڈیکس بلکہ دیگر عالمی کرنسیز اور تمام معاشی مارکیٹس (Financial Markets ) پر بھی اسکے اثرات مرتب ہوں گے۔ 12-30 بجے بیروزگاری کے Claims کا امریکی ڈیٹا ریلیز کیا جائے گا۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 3-00 بجے عالمی ادارہ برائے توانائی کی طرف سے امریکی تیل و گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے بارے میں اعداد و شمار جاری کئے جائیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button