پیسیفیک ایشیئن فاریکس مارکیٹس کا جائزہ۔
آج ایشیائی مارکیٹس میں جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/JPY ) گزشتہ 5 عشروں کی بلند ترین سطح پر آ گیا ۔ اسوقت جاپانی ین میں مسلسل فروخت (Selling ) کا رجحان جاری ہے۔ اور امریکی ڈالر 147 کی سطح کے بالکل پاس 0.90 فیصد کی تیزی کے ساتھ 146.96 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو ( EUR/JPY ) 0.14 فیصد کی کمی کے بعد 142 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) آج بھی گراوٹ کا شکار ہے اور 0.116 فیصد کمی کے ساتھ 92.0920 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD ) آج مسلسل دوسرے روز بھی منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے اور 0.027 فیصد کمی کے بعد 1.1180 پر ٹریڈ ہر رہا ہے۔ کیوی ڈالر آج بھی دیگر تمام کرنسیز کے مقابلے میں مسلسل مستحکم ہو رہا ہے اور اگر ٹریڈنگ سکرین کا جائزہ لیں تو ایشیئن پیسیفک فاریکس مارکیٹ (Asia Pacific FX Market ) میں واحد کرنسی نیوزی لینڈ ڈالر ہی ہے جو کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں (NZD/USD ) مثبت ٹرینڈ کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے اور 0.07 فیصد مستحکم ہو کر 0.5610 کے آس پاس Move کر رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 0.56 کی سپورٹ کیوی ڈالر ( NZD ) کے لئے انتہائی اہم اور آخری Bullish سپورٹ سمجھی جاتی ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/USD ) آج بھی گراوٹ کا شکار ہے۔ گزشتہ روز امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve ) کی ستمبر 2022 ء کی میٹنگ کی تفصیلات جاری ہونے سے پہلے آسٹریلین ڈالر ( AUD ) اپنی قدر بحال کرتا ہوا نظر آ رہا تھا تاہم آج کے سڈنی سیشنز (Sydney Sessions ) اور ایشیاء پیسیفیک ( Asia Pacific ) کے آغاز سے ہی Aussie ڈالر دباؤ میں ہے اور 0.032 فیصد قدر کھو کر 0.6270 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آسٹریلین ڈالر آج صرف کینیڈین ڈالر ( AUD/CAD ) کے مقابلے میں اوپر ٹریڈ کر رہا ہے اور 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 0.867 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔