فاریکس نیوز اینڈ اپڈیٹس

آج امریکی ڈالر ( USD ) امریکی افراط زر (Inflation ) اور کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹس کے انتظار میں دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY ) بھی محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ امریکی فیوچر اسٹاکس (Future Stocks) بغیر کسی تبدیلی کے اور بانڈز مارکیٹ بھی دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے۔ آج سرمایہ کار کسی بھی قسم کی نئی سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ امریکی انفلیشن ڈیٹا کے بعد جبکہ برطانوی بانڈز Gilt مارکیٹ سے کل متضاد بیانات کے بعد آج اوپن مارکیٹ خریداری کے بند ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ آج امریکی سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے 8.1 فیصد تک آنے کی توقعات ظاہر کی جا رہی ہیں۔ جبکہ اگست میں یہی اعداد و شمار 8.3 تھے۔ جبکہ نومبر میں 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود بڑھانے کے اشارے بھی موجود ہیں۔

یورپی مرکزی بینک ( European Central Bank ) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی معیشت کو افراط زر اور کساد بازاری ( Recession ) سے بچانے کے لئے مانیٹری ٹولز استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) 0.9700 کے قریب ایک جارحانہ رخ اختیار کرنے اور قطعی سمت اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اس کے لئے مطلوبہ مثبت ٹریگر موجود نہیں ہے لیکن آج کی امریکی رپورٹس کے بعد یورو کو ایک واضح سمت ملنے کا امکان ہے۔ خام تیل ( Crude Oil ) میں آج تیسرے دن گراوٹ جاری ہے۔ چینی لاک ڈاؤن کے بعد خام تیل کی طلب میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ ویسٹ تیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI ) آج اپنی اس سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ اس میں مسلسل تیسرے دن گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاپانی ین کے خلاف امریکہ ڈالر ( USD/JPY ) مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور آج اپنی تاریخ کی کم ترین سطح 147 کو بار بار ٹیسٹ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button