امریکی سی۔پی۔آئی رپورٹ کے اثرات: ڈالر کی قدر میں اضافہ۔ دیگر کرنسیز میں گراوٹ۔ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان

توقعات کے برعکس امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (CPI ) جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے اعداد و شمار توقعات کے برعکس بلند رہے ہیں۔ جس کے بعد عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) 0.9700 کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے نیچے 0.9690 پر اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) بھی آج کے دن کی سپورٹ 1.1200کو توڑ کر نیچے 1.10000 کی طرف گراوٹ کا شکار ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ امریکی محکمہ خزانہ کے بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں 0.130 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 سالہ مدت کے سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات 4.042 فیصد ہو گئی ہیں۔ دوسری طرف امریکی اسٹاکس میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور Wall Street میں اسٹاکس کی فروخت مسلسل جاری ہے۔ Dow jones کے انڈیکس میں 28 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے جبکہ دیگر امریکی اسٹاکس میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button