اسٹاکس کارنر: جاپان، ہانگ کانگ اور آسٹریلین اسٹاکس میں زبردست تیزی اور سرمایہ کاری کا رجحان

گزشتہ روز امریکی افراط زر کے اعداد و شمار (Inflation Data ) جاری ہونے کے بعد اسٹاکس کا پہلا ردعمل منفی تھا تاہم اسکے بعد امریکی اور یورپی اسٹاکس میں انتہائی تیزی اور بحالی کا رجحان دیکھا گیا۔ جس کے بعد آج ایشیائی اور آسٹریلوی ( Australasian Markets ) میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ چین کے Shinghai Composite انڈیکس میں آج 47 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد مارکیٹ 3063 کی سطح پر آ گئی ہے۔ ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) کے آغاز سے قبل ہی امریکی وال اسٹریٹ (Wall Street ) میں گزشتہ رات (ایشیائی وقت کے مطابق) جاپانی اسٹاکس میں سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست خریداری (Buying ) دیکھی گئی جس کے بعد آج آغاز سے Nikkei225 انڈیکس 913 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27 ہزار کی نفسیاتی حد (Resistance ) عبور کرتے ہوئے 27146 کی سطح پر انتہائی مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے۔ آج نیکائی میں خاص پہلو ایک لمبے عرصے سے سست روی کے شکار ٹیکنالوجی سیکٹر میں خاصی تیزی اور سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization ) کا ہونا ہے. ایشیائی مارکیٹس میں بھی امریکی ٹیک اسٹاکس جیسا کہ Apple اور مائکرو سوفٹ میں انتہائی مثبت مومینٹم، سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم کا ہونا ہے۔ Hangseng آج 533 ہوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کے بالکل قریب 16942 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ Shenzhen انڈیکس 229 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11 ہزار کی سطح پر دوبارہ بحال ہوا ہے۔ Kospi بھی 53 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2216 اور اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) اسوقت 30 پوائنٹس اوپر 3070 کے بینچ مارک پر ہے۔

تائیوان کے T-Seng میں بھی اچھا مثبت مومینٹم نظر آ رہا ہے۔ جو کہ 351 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 13 ہزار کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے ہوئے 13162 کے لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیوزی لینڈ اسٹاکس NZX50 آج 50 پوائنٹس کے ملے جلے رجحان کے ساتھ 10868 پر آ گیا ہے۔ جبکہ آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں اچھا تیزی کا رجحان ہے ASX200 میں بھی عالمی ٹیکنالوجی سیکٹر انتہائی مثبت موڈ میں ہے۔ جس کی وجہ سے مجموعی طور پر آج تمام سیکٹرز میں تیزی کا رجحان ہے۔ اسکے علاوہ آسٹریلین اسٹاک مارکیٹ امریکی S&P کا ہی Version استعمال کرتی ہے۔ جس نے امیریکن سیشنز میں گراوٹ کے بعد بہترین کم بیک کیا یے۔ ASX200 اسوقت 117 پوائنٹس اوپر 6760 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ Nifty50 بھی مثبت رجحان اور 276 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17284 کے بینچ مارک پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button