جاپانی اور آسٹریلین اسٹاکس میں منفی جبکہ ہانگ کانگ میں مثبت رجحان کے ساتھ اختتام

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں دن بھر ملے رجحان کے ساتھ دن کا اختتام گراوٹ کے ساتھ ہوا ہے۔ ASX200 میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 94 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6664 پر ہوا ہے۔ آج کی گراوٹ کی بنیادی وجہ آسٹریلین ڈالر (AUD ) اور اس سے منسلک سرمایہ کاری بانڈز میں ہونیوالی موجودہ سیشن کی ریکارڈ حاصلات (Gains ) ہیں۔ اسی وجہ سے آج اسٹاکس سے سرمایہ کاروں کی توجہ فاریکس اور بانڈز مارکیٹ میں دکھائی دے رہی ہے۔ نیوزی لینڈ اسٹاکس (NZX ) میں بھی اختتام مندی کے ساتھ ہوا ہے اختتام پر NZX50 بھی 82 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10785 پر آ گیا ہے۔ یہاں بھی وجہ کیوی ڈالر ( NZD ) اور اس سے منسلک بانڈز کی زبردست حاصلات (Gains ) ہیں۔

آج جاپانی ین (JPY ) کی قدر میں ہونیوالی ریکارڈ کمی کے بعد اسٹاکس بھی مالیاتی پالیسی کے حوالے سے ایک غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں شدید مندی کے بعد انڈیکس 314 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 26775 پر بند ہوا ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ آج جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/JPY ) اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 148 پر آ گیا ہے۔ جس کے بعد بھی جاپانی مرکزی بینک ( Bank of Japan ) نے نرم مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں اور Selling کا رجحان جاری ہے۔ آج Shinghai Composite ملے جلے رجحان کے بعد 12 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3084 پر بند ہوا ہے۔

آج HangSeng میں قدرے تیزی کا رجحان ہے۔ اور انڈیکس 25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16612 پر بند ہوا ہے۔ تائیوان کا T-Sec بھی 162 پوائنٹس نیچے 13 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 12966 پر بند ہوا ہے۔ دوسری طرف سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) ملے جلے رجحان کے ساتھ 20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 3019 پر بند ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button