فاریکس ڈائری: آج کی خبریں اور عالمی مارکیٹس پر انکے اثرات

17 اکتوبر 2022ء : آج امریکی ڈالر (USD ) نے نئے ہفتے کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ کیا ہے۔ جسکی بنیادی وجہ آسٹریلین ڈالر( AUD ), برطانوی پاؤنڈ (GBP ) اور دیگر Global Markets عالمی متحرک کرنسیز کی قدر میں آنیوالا بحالی کا رجحان ہے۔ جبکہ عالمی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد آج دیگر کرنسیز، اور کرپٹو میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ دوسری بڑی خبر آج جاپانی ین (JPY ) کی قدر میں ہونیوالی گراوٹ کے بعد جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کی طرف سے ممکنہ اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference ) کی خریں ہیں ۔ جبکہ آج ایشیائی مارکیٹس کے آغاز میں مرکزی بینک کے سربراہ ہاری ہیکو کروڈا نے حسب معمول نرم مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا گھا۔

آج کی ایک اور بڑی خبر جس کی وجہ سے Global Markets ایشیائی اور یورپی اسٹاکس میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے وہ برطانوی مالیاتی پالیسی کا انتظار ہے جبکہ چین کی طرف سے دوبارہ لاک ڈاؤن کی خبریں ہیں جس کی وجہ سے عالمی رسد کے دوبارہ غیر مستحکم ہونے کا خدشہ ہے۔ برطانوی مالیاتی نظام ایک پیچیدہ صورتحال میں گھرا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ لز ٹرس انتظامیہ اور برطانوی مرکزی بینک کی پالیسیز اور بیانات دونوں ہی ایک دوسرے سے مختلف نظر آ رہے ہیں۔ اس غیر یقینی صورتحال کے اسٹاکس اور دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ ٹوری پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے وزیراعظم لز ٹرس کے خلاف تحرک عدم اعتماد (No Confidence Movement ) پیش کرنے کی متضاد خبریں بھی آج مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ دوسری طرف برطانوی لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیئر سٹیمر نے وزیراعظم لز ٹرس سے ملاقات میں مانیٹری پالیسی کے بارے میں فوری بیان جاری کرنے کا کہا ہے جبکہ برطانوی مرکزی بینک کے گورنر اینڈریو بیلے نے نئے وزیر خارجہ سے مالیاتی پالیسی کے بارے میں تفصیلی بات چیت کے لئے ملاقات کی ہے۔ Urdu Markets

ان تمام خبروں کے درمیان امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) اپنی جگہ بناتے ہوئے Bullish Movement کے ساتھ دوبارہ 1.1300 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ اس کی آج کی رینج بھی 1.1250 سے 1.1300 ہے جو کہ خاصے حوصلہ افزاء اعداد و شمار ہیں۔ سونا (Gold ) اپنی گذشتہ دو ہفتوں کی کم ترین سطح 1640 ڈالر تک گرنے کے بعد اگرچہ قدرے دنبھل رہا ہے لیکن اپنی نازک ترین سطح 1670 ڈالر دے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ بٹ کوائن ( BTC ) آج توقعات کے برعکس ایک محدود رینج میں 19100 سے 19400 کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ Ethereum آج 1300 ڈالر کے سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد مستحکم نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button