برطانوی وزیراعظم کے ٹیکس منصوبے کا معاملہ اور برطانوی پاؤنڈ

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کی حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کیونکہ محترمہ لز ٹرس ٹیکسز میں کٹوتی اور عوام کو ریلیف دینے کے وعدوں پر منتخب ہوئی تھیں۔ لیکن آج انکے نئے وزیر خزانہ جیرمی ہنٹ نے شرح نمو کے منصوبے ( Growth Plan ) کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 23 ستمبر 2022ء کے روز اعلان کردہ تمام ٹیکس چھوٹ واپس لے لی جائے گی۔ یہ بلاشبہ ایک بڑا یو ٹرن ہے جس کی وجہ نہ صرف کارپوریٹ سیکٹر اور عوام کے اعتماد میں کمی آ سکتی ہے بلکہ لز ٹرس اپنی مقبولیت بھی کھو سکتی ہیں۔

اس سے پہلے وزیراعظم لز ٹرس نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیکس منصوبے کو از سر نو غور کرنے کے لئے واپس لیا گیا ہے اور اس پر عائد ہونیوالے اعتراضات کو دور کئے جانے کے بعد اسے زیادہ موثر انداز میں نافذ کیا جائے گا۔ تاہم آج نئے وزیر خزانہ کا بیان اسے یکسر مسترد کرنے کے مترادف ہے۔ لیکن اس ساری صورتحال میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button