آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس
18 اکتوبر 2022 ء : آج پاکستانی اسٹاکس میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کا حجم اور شیئر والیوم ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) میں دیکھے جا رہے ہیں۔ جن میں مجموعی طور پر 55 لاکھ 58 ہزار سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ اسکے شیئرز کی قدر 2 پیسے اضافے کے ساتھ 1 روپے 57 پیسے پر آ گئی ہے۔ جبکہ فرسٹ نیشنل ایکوئیٹیز لیمیٹڈ (FNEL ) 37 لاکھ شیئرز کے ساتھ اب تک متاثر کن کارکردگی دکھا رہا ہے اور اسکی شیئر ویلیو 73 پیسے اضافے کے ساتھ 5 روپے 73 پیسے فی شیئر کی سطح پر آگئی ہے۔
ٹی۔آر۔جی ( TRG ) میں 13 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔ تاہم اسکے شیئرز کی قدر ایک روپے اضافے کے ساتھ 124 روپے 14 پیسے پر آ گئی ہے۔ ان کے علاوہ ہم ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( HUMNL ), دیوان سیمنٹ لیمیٹڈ ( DCL ), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ), پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (PIAA ), یونٹی فوڈز لیمیٹڈ (UNITY ), نیٹ سول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (NETSOL ) اور ڈیسکون آکسی کیم لیمیٹڈ ( DOL ) بھی سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر ویلیو کے لحاظ سے بہترین اسٹاکس میں شامل ہیں ۔
سیکٹر پرفارمنس کا جائزہ لیں تو آج ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر سب سے بہترین نظر آ رہا ہے جبکہ فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کا اچھا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ شیئرز کی قدر میں اضافے کے لحاظ سے دیوان شوگر ملز لیمیٹڈ (DWSM ) اب تک 72 پیسے اضافے اور فرسٹ نیشنل ایکوئیٹیز لیمیٹڈ (FNEL) سب سے نمایاں ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔