پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا مثبت رجحان پر اختتام ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔ KSE100 دن کے اختتام پر 83 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41839 پر آ گیا۔ جبکہ آج دن کے آغاز پر انڈیکس نے 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی تھی تاہم اس کے بعد تیزی کا مومینٹم برقرار نہ رہ سکا اور دن کے اختتامی سیشن تک ہنڈرڈ انڈیکس محض 83 پوائنٹس اوپر رہ گیا ۔

دوسری طرف KSE30 محض 1 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 15426 پر اختتام پزیر ہوا ہے۔
آج شیئر بازار میں 19 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 5 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button