آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز
آج کا والیوم لیڈر 2 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL ) رہا۔ جبکہ فرسٹ نیشنل ایکوئیٹیز لیمیٹڈ (FNEL ) 1 کروڑ 16 لاکھ شیئرز کے ساتھ دوسرے اور 84 لاکھ شیئرز کے ساتھ سوئی ناردرن گیس کمپنی لیمیٹڈ (SNGP ) تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL ), دیوان سیمنٹ لیمیٹڈ (DCL ), ٹی۔پی۔ایل۔پراپرٹیز (TPLP ), ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG )، نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ ( NETSOL ), یونٹی فوڈز لیمیٹڈ (UNITY ) اور ہم ٹیلی ویژن نیٹ ورک (HUMNL ) بھی سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم کے لحاظ سے نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔
شیئرز کی قدر (Shares Value ) میں اضافے کے لحاظ سے بھی فرسٹ نیشنل ایکوئیٹیز لیمیٹڈ سب سے نمایاں رہا جس کے شیئرز کی قدر ایک روپے اضافے کے ساتھ 6 روپے فی شیئر ہو گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔