آج کی ٹریڈ پر اثر انداز ہونے والے اہم واقعات

آج 19 اکتوبر 2022ء ہے آج کے دن کی ابتداء عالمی وقت کے مطابق صبح 1-00 بجے فارن بانڈز سرمایہ کاری (Foreign Bonds Investment ) رپورٹ سے کی گئی جس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ (Treasury office ) نے 174 بلیئن ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف حاصل کیا ہے۔ بلاشبہ یہ اعداد و شمار ڈالر انڈیکس ( DXY ) کی قدر پر اثر انداز ہوں گے۔ جبکہ 1-30 بجے امریکی خام تیل کی Inventory Report کا اجراء کیا گیا جس کے مطابق امریکی خام تیل کے اسٹریٹیجک ڈخائر میں 1.27 ملیئن بیرل تیل کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ ایک منفی رپورٹ ہے جو کہ امریکی ڈالر ( USD ) کو دفاعی سطح پر لا سکتی ہے۔

عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 11-00 بجے برطانوی ریٹیل سیلز ڈیٹا اور افراط زر کا تخمینہ جاری کیا جائے گا۔ جو کہ برطانوی پاؤنڈ ( GBP ) اور دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر اپنے اثرات مرتب کرے گا۔ دوپہر 2-00 بجے برطانوی محکمہ خزانہ کے GILT بانڈز فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جبکہ 5-00 بجے امریکی مارگیج ری-فائنانس رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 9-00 بجے امریکی محکمہ خزانہ کے 20 سالہ بانڈز مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جبکہ اسی وقت کینیڈین محکمہ خزانہ کے ڈالر لنک سرمایہ کاری بانڈز مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو آن لائن فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ یہ سرٹیفیکیٹس 5 سالہ مدت کے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج کا دن اختتام پزیر ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button