آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس

آج پاکستانی اسٹاکس میں سے سب سے نمایاں دیوان فاروق موٹرز لیمیٹڈ (DFML) ہے جس کے 66 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ اسکی Share Value بھی 43 پیسے اضافے کے ساتھ 8 روپے 50 پیسے فی شیئر پر آ گئی ہے۔ جبکہ کافی لمبے عرصے کے بعد پیس پاکستان لیمیٹڈ (PACE ) کے اسٹاک میں بھی غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کے 59 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ اسکی شیئر ویلیو بھی 40 پیسے اضافے کے ساتھ 3 روپے 48 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔

ان کے علاوہ فرسٹ نیشنل ایکوئیٹیز لیمیٹڈ (FNEL ) میں بھی 35 لاکھ شیئرز کی ٹریڈ ہو چکی ہے۔ جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ), ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN ), دیوان سیمنٹ لیمیٹڈ ( DCL ), میپل لیف سیمنٹ فیکٹری (MLCF ), فلائنگ سیمنٹ (FLYNG ), میڈیا ٹائمز لیمیٹڈ ( MDTL) اور سوئی ناردرن ھیس پائپ لائن لیمیٹڈ (SNGP) بھی سرمایہ کاری کے حجم ( Capitalization ) اور شیئرز کی خرید و فروخت کے لحاظ سے بہترین اسٹاکس میں شامل ہیں۔

hسیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے آج سب سے زیادہ سرمایہ کاری کا رجحان سیمنٹ سیکٹر میں نظر آ رہا ہے۔ جس میں شامل تمام کمپنیز میں ہی تیزی نظر آ رہی ہے۔ شیئرز کی قدر میں تیزی کے لحاظ سے دا آرگینگ میٹ کمپنی لیمیٹڈ (TOMCL) سب سے بہترین نظر آ رہی ہے جس قدر ایک روپے 74 پیسے کے اضافے کے ساتھ 25 روپے فی شیئر ہو گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button