جاپانی ین اور آسٹریلین ڈالر کی قدر میں گراوٹ۔ ایشیاء پیسیفک سیشنز کا اختتام۔

آج ایشیاء پیسیفک سیشنز (Asia Pacific FX ) میں آج جاپانی ین کی 1990 ء سے لے کر اب تک 32 سال کی سب سے بڑی گراوٹ موضوع بحث رہی۔ ابھی تک جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے ممکنہ مداخلت کے پیش نظر بھی ٹریڈ سست روی کی شکار رہی ہے۔ ایشیائی ٹریڈنگ سیشنز کے اختتام پر جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/JPY ) 149.92 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو ( EUR/JPY ) 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 146.67 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر 0.2 فیصد کم ہو کر 93.98 کی سطح پر آ گیا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/USD ) آج 0.02 فیصد گراوٹ کا شکار ہے جس کے بعد Aussies ڈالر سیشن کے اختتام پر 0.6270 پر آ گیا ہے۔ آج آسٹریلیا کی لیبر رپورٹ توقعات کے برعکس منفی آئی ہے جس کے بعد آسٹریلین ڈالر نمایاں طور پر غیر مستحکم ہوا ہے۔ آج نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر(AUD/NZD ) قدرے مستحکم ہے کیونکہ کیوی ڈالر پر آسٹریلین ڈالر سے زیادہ دباؤ ہے جس کی بنیادی وجہ بھی منفی معاشی رپورٹس ہیں جس کے بعد آسٹریلین ڈالر 0.001 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1070 پر آ گیا ہے۔

کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD ) 0.046 گراوٹ کے ساتھ 0.863 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف نیوزی لینڈ ڈالر ( NZD/USD ) آج بھی دباؤ میں دیکھا جا رہا ہے ۔ آج کیوی ڈالر 0.0124 فیصد کمی کے ساتھ 0.5660 کی سطح پر ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button