آج کے اہم معاشی واقعات
آج جمعہ، 21 ستمبر 2022ء ہے اور کاروباری ہفتے کا آخری روز۔ آج کے دن کی ابتداء عالمی وقت کے مطابق صبح 3-35 بجے جاپانی قلیل المدتی (Short term ) سرمایہ کاری بانڈز کی فروخت سے ہوئی۔ صبح 6-00 بجے ستمبر 2022 ء کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کی جائے گی ۔ موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں یہ رپورٹ برطانیہ اور یورپ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس کے معاشی سطح پر مضمرات ہوں گے۔ واضح رہے کہ ریٹیل سیلز کا گزشتہ 12 ماہ کا ڈیٹا بھی جاری کیا جائے گا۔ اسی وقت برطانیہ کی پبلک سیکٹر کے قرضوں کی ستمبر 2022ء کی رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔
عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 7-00 بجے ترکی کی رواں ماہ کی کنزیومر کانفیڈینس رپورٹ جاری کی جائے گی۔ 12-30 بجے کینیڈین ریٹیل سیلز رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ جبکہ کینیڈا کی ہی نئے گھروں کی قیمتوں کی رپورٹ (New Housing Price Index Report ) بھی اسی وقت جاری کی جائے گی۔
عالمی وقت کے مطابق سہ پہر 12-30 بجے کینیڈا کی ہی ستمبر 2022 ء کی ہول سیلز رپورٹ اور صنعتی سیکٹر کی ریٹیل سیلز رپورٹس بھی جاری کی جائیں گی۔ جن کے اثرات کینیڈین کرنسی اور دیگر معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر مرتب ہوں گے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔