تشویشناک ریٹیل سیلز ڈیٹا کے بعد برطانوی پاؤنڈ 1.1200 سے نیچے-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی وزیراعظم محترمہ لز ٹرس کے استعفے کے بعد پائی جانیوالے سیاسی عدم استحکام کے بعد آج جاری ہونیوالی معاشی رپورٹس کے تشویشناک ڈیٹا کے بعد برطانوی پاؤنڈ 1.1200 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ایک اور بڑی وجہ امریکی محکمہ خزانہ کے سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں اضافہ ہونے سے امریکی ڈالر جارحانہ موڈ میں آ گیا ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی نقطہ نظر سے گزشتہ رات سے ایک نیچے کی طرف ایک نئی حرکاتی اوسط کی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے۔ جسکا مجموعی منظر نامہ (Outlook ) منفی ہے۔ اس سے ایک بیئرش مومینٹم کے ساتھ برطانوی پاؤنڈ 1.1100 کی قریب دوسری سپورٹ لائن (S2 ) کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔جبکہ اسوقت 20SMA واضح طور پر ایک نیا Slope بنا رہی ہے۔ جبکہ م
ارتکاز (Bias ) بھی بیئرش بن رہا ہے۔ اسوقت۔ اگر 100 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (100SMA) کا جائزہ لیں تو برطانوی پاؤنڈ 61.8 فیصد کی سطح سے اوپر ہے۔ تاہم 200 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (200SMA ) کے 61.8 کی سطح سے نیچے ہے۔ جبکہ اسے توڑنے کی صورت میں کیبل ( امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ) 1.1055 اور 1.1050 کے درمیان میں ایک مضبوط سپورٹ کے اوپر مزاحمت کر سکتا ہے کیونکہ 200SMA میں اس زون کے درمیان برطانوی پاؤنڈ ہمیشہ Bulls کی قوت جمع کر کے اوپر کی طرف 1.1100 اور 1.1150 کی طرف آتا ہے۔
اوپر کی طرف برطانوی پاؤنڈ دوبارہ 1.1200 کی نفسیاتی حد ( R1 ) کو عبور کر کے 65 فیصد Bullish Momentum حاصل کر لیتا ہے۔ اس طرح قلیل المدتی بنیادوں پر 1.1300 کی سطح دوبارہ حاصل کر سکتا ہے اور 1.1300 اور 1.1350 کے درمیان اپنی تیسری حرکاتی اوسط (MA3 ) دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔ اسوقت 1.1121 پر Bullish Bias مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ جبکہ 22 فیصد بیئرش اور 78 فیصد سائیڈ ویز ہے۔ جبکہ ارتکاز بھی سائیڈ ویز ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔