چین کی 2022ء کے تیسرے کوارٹر کی جی۔ڈی۔پی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
چین کی سال 2022ء کے تیسرے کوارٹر کی جی۔ڈی۔پی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق تیسرے کوارٹر کے دوران جی۔ڈی۔پی (GDP ) میں 3.9 فیصد رہا ہے جبکہ اس سے قبل ماہرین معاشیات جی۔ڈی۔پی 3.3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ تیسرے کوارٹر کے اعداد و شمار میں تیسرے کوارٹر کے دوران گزشتہ بارہ ماہ کے جی۔ڈی۔پی کی شرح جاری کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت ہے اور چینی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر اسکے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ تین ماہ سے چینی معیشت کورونا کی نئی لہر کی وجہ ہونیوالے لاک ڈاؤن کے باعث سست روی کی شکار ہے جس کے منفی اثرات پوری عالمی معیشت (Global Economy ) پر مرتب ہوئے ہیں
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔