یورو میں گراوٹ برطانوی پاؤنڈ مستحکم اور سوئس فرانک میں اتار چڑھاؤ
یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions ) میں ٹریڈ کے آغاز پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ جرمنی کی کمزور پی۔ایم۔آئی رپورٹس ہیں۔ اسوقت یورو 0.005 فیصد گراوٹ کے بعد 0.9810 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں بھی یورو ( EUR/GBP ) آج 0.005 فیصد کمی کے بعد 0.8680 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF ) 0.001 فیصد اضافے کے ساتھ 0.9840 پر آ گیا ہے۔
آج آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/AUD) آج 0.016 فیصد اضافے کے ساتھ مستحکم نظر آ رہا ہے اور 1.5620 کے بینچ مارک پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگر نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) کا جائزہ لیں تو Aussies کی طرح کیوی ڈالر بھی منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہو رہا ہے اور یورو یہاں 0.014 فیصد اوپر جارحانہ موڈ میں 1.7280 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے اوپن مداخلت (Open Market Interference ) کے بعد اگرچہ جاپانی ین (JPY ) صبح سے قدرے مستحکم ہے تاہم یورپی سیشنز (European Sessions ) کے دوران یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR ) کسی حد تک گراوٹ کا شکار ہوا ہے تاہم اسے مکمل طور پر منفی رجحان مہیں کہا جا سکتا بلکہ یہ ملا جلا رجحان ہے اور جاپانی ہن محض 0.005 فیصد نیچے 0.6810 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF ) آج اپنی حاصلات (Gains ) کو بڑھا رہا ہے اور 0.003 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0010 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج یورپی کرنسیز کی گراوٹ میں سوئٹزرلینڈ کے بینکنک ڈیپازٹس میں کمی کے ڈیٹا کا اجراء ۔ یورپی کمیشن (European Commission ) اور برطانیہ کے پرچیزنگ مینیجزر انڈیکس (PMI ) رہورٹس کے منفی اعداد و شمار ہیں۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) بھی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے تاہم اسوقت برطانوی پاؤنڈ 0.003 فیصد اوپر 1.1330 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔