پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا منفی اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کی کمی اور رول اوور ویک ہونے کی وجہ سے آج سرمایہ کار نئی پوزیشنز لینے سے احتراز برتتے نظر آئے۔ دن کے اختتام پر KSE100 انڈیکس 157 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42190 کی سطح پر آ گیا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42523 اور کم ترین لیول 42156 رہا ہے۔
آج صبح مارکیٹ نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ کیا تاہم دن کے درمیانی سیشن کے دوران انڈیکس میں بحالی دکھائی دی اور 284 پوائنٹس تک کی تیزی دکھائی دی۔ تاہم اس کے بعد اختتامی سیشن (Closing Session ) میں مارکیٹ ایک بار پھر منفی مومینٹم کی شکار ہو گئی۔ دوسری طرف KSE30 میں بھی 65 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 15537 پر بند ہوا ہے۔
آج شیئر بازار میں 19 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج زیادہ تر خرید و فروخت چھوٹے شیئرز (Penny Stocks) میں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔