آسٹریلین سی۔پی۔آئی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

آسٹریلین کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI ) رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ آسٹریلین محکمہ شماریات (Department of Statistics ) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے تیسرے کوارٹر میں افراط زر (Inflation) میں 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ملک میں افراط زر کی شرح تاریخ میں پہلی بار 7.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ متوقع طور پر افراط زر کی شرح 1.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔

یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ منفی آئی ہے اور اسکے اثرات آسٹریلین ڈالر (AUD ) پر تو طویل المیعادی بنیادوں پر پڑیں گے تاہم اسٹاکس کی قدر پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔ اس رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD ) قدر میں اضافے کے ساتھ 0.6400 کو عبور کر گیا ہے جس کی بنیادی وجہ آسٹریلین مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia) کہ طرف سے نومبر میں 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کی توقع ہے ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button