پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL ) کا بنیادی اور ٹیکنیکی جائزہ۔

بنیادی جائزہ

پاکستانی اسٹاکس میں آج کل ریفائنریز سیکٹر میں سرمایہ کاری کا اچھا رجحان نظر آ رہا ہے۔پاکستان کی ریفائنریز میں سے سب سے بڑا نام PRL کا ہی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اس کی بلند ترین سطح 20 روپے 39 پیسے جبکہ کم ترین لیول 10 روپے 45 پیسے رہا ہے۔ اسوقت پاکستان ریفائنری کے اسٹاکس کی قدر 16 روپے 80 پیسے ہے۔ ریفائنری سیکٹر میں ان دنوں اچھا شیئر والیوم (Share Volume ) دکھائی دے رہا ہے۔ تاہم آج مارکیٹ کے رجحان کے ساتھ PRL کی ٹرینڈ لائن بھی منفی نظر آئی۔

ٹیکنیکی جائزہ

آج PRL نے اپنی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 17 روپے 21 پیسے سے کیا تاہم آج KSE100 کے مجموعی منفی رجحان کے ساتھ ہی پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ اپنی 17 کی مضبوط ترین سپورٹ کو توڑ کر نیچے آ گئی اسکہ آج کی ٹریڈ میں کم ترین سطح 16 روپے 70 پیسے رہی ہے۔ آج PRL میں 64 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا یے۔جس کے بعد اسکا آئندہ نفسیاتی ہدف آج اسکے شیئرز کی قدر میں کل کی سطح سے 77 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد PRL اپنی 20 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (20SMA ) کی 31۔8 فیصد سطح پر آ گیا ہے۔ اس کا آئندہ ممکنہ نفسیاتی ہدف (Psychological Target ) 17 کو اور 17.10 کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کرنا ہے۔ جبکہ اوپر کی طرف اسکی دوسری نفسیاتی حد 17 روپے 40 پیسے پر اور تیسری نفسیاتی حد 17 روپے 45 پیسے ہے۔ جبکہ 17 کے بعد دوسرا بڑا نفسیاتی ہدف (Psychological Target ) 17 روپے 50 پیسے کی سطح کا حصول ہے۔ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) مجموعی طور پر Bullish ہے۔ اور اسکی 4 Moving Averages تیزی کا رجحان یعنی Buying Call ظاہر کر رہی ہیں۔ جبکہ 2 Moving Averages گراوٹ کا رجحان یعنی Sell Call ظاہر کر رہی ہیں۔ موجودہ سطح پر اس کا محور 17.10 ہے۔ کل کے لئے پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ کا Bias مثبت ہے۔ 60 فیصد Bullish جبکہ 15 فیصد Bearish اور 25 فیصد سائیڈ لائن سرمایہ کار Strong Buy کو Indicate کر رہے ہیں۔ جبکہ آج کی Closing سے محور یعنی Pivot بھی 16 روپے 60 پیسے کی سطح ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button