یورپی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا جبکہ Dow Jones میں تیزی اور Nasdaq میں گراوٹ
آج یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ FTSE100 کے اختتامی سیشن کے دوران 25 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7038 اور Dax30 آج 117 پوائنٹس اوپر 13171 اور CAC40 میں 26 پوائنٹس کا اضافہ نظر آ رہا ہے جس کے بعد انڈیکس 6279 پر آ گیا ہے۔ HEX میں 94 پوائنٹس کے اضافہ نظر آ رہا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 10568 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ SMI میں بھی ملا جلا رجحان ہے اور انڈیکس 41 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 10815 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ FTSEMIB میں 98 پوائنٹس اوپر 22384 کی سطح پر آ گئی ہے۔ Ibex35 آج 80 پوائنٹس مستحکم ہو کر 7875 پر مثبت سمت میں اختتام پزیر ہو رہا ہے۔
امریکی اسٹاکس (U.S Stocks ) میں سے Dow Jones میں مسلسل چوتھے کاروباری دن تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آج انڈیکس 310 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کر کے 32147 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ Nasdaq آج 16 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ملے جلے رجحان کا شکار ہے۔ S&P میں بھی چینی اسٹاکس میں ہونیوالی زبردست گراوٹ کی وجہ سے اور گزشتہ رات وال اسٹریٹ میں علی بابا جیسے بڑے چینی اسٹاک کی قدر میں 15 فیصد سے زائد گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ Dow Jones کی طرح نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE ) میں بھی سرمایہ کاری کا اچھا حجم نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس 217 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14657 کی سطح پر مثبت ٹرینڈ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ Russel2000 بھی 37 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس 1833 پر آ گیا ہے۔ اگرچہ آج مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ تاہم Russel2k نے آج 1800 پوائنٹس کی نفسیاتی حد ( Resistance ) کو اگست 2022ء کے بعد دوبارہ عبور کیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔