یورو اتار چڑھاؤ کا شکار، امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ۔ یورپی فاریکس سیشنز ( EU FX Sessions) میں ٹریڈ جاری

آگے بڑھتے ہوئے جائزہ لیتے ہیں آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو کا (EUR/AUD ) کا ۔ جو کہ 0.15 فیصد مستحکم ہو کر 1.5590 پر مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD ) آج 0.004 فیصد اوپر 1.7310 پر آ گیا ہے۔ امریکی ڈالر کے نقابلے میں برطانوی پاؤنڈ(GBP/USD ) موجودہ سیشن میں گراوٹ کا شکار دکھائی دے رہا ہے اور 0.439 فیصد کم ہو کر 1.1580 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ آخر میں بات کرتے ہیں امریکی ڈالر کے مقابلے میں سوئس فرانک کا جو کہ 0.004 فیصد مثبت رجحان کے ساتھ 0.9910 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج یورپی مرکزی بینک (ECB ) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے انتظار میں یورپی سیشنز (EU FX Sessions ) کے آغاز میں یورو (EUR ) اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو ( EUR ) موجودہ سیشن میں 0.32 فیصد کم ہو کر 1.0040 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج یورپی مرکزی بینک کی طرف سے متوقع طور پر 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest Rate ) میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد یورو کی قدر مزید مستحکم ہو سکتی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP ) 0.08 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8670 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگر سوئس فرانک کے مقاپلے میں یورو ( EUR/CHF ) کا جائزہ لیں تو یہاں بھی یورو کی قدر میں 0.02 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے بعد کرنسی 0.9940 کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR ) 0.15 فیصد اوپر 0.6790 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button