پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کے اختتام پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آئے اور کاروباری سرگرمیاں سست روی کی شکار رہیں۔ دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا تاہم اسکے بعد انڈیکس میں بحالی دیکھنے میں آئی اور دن کے وسط تک مارکیٹ 150 سے زائد پوائنٹس ریکور کر چکی تھی ۔ اختتامی سیشن میں KSE100 محض 62 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41602 کی سطح پر بند ہوا۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 41711 اور کم ترین لیول 41318 رہا۔ اس طرح کاروباری سرگرمیاں 392 پوائنٹس کے درمیان محدود رہیں۔

دوسری طرف KSE30 دن کے اختتام پر 16 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15290 پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں 20 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جب کی مجموعی مالیت 6 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر آج کا سب سے نمایاں شیئر (Volume Leader ) 2 کروڑ 29 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کے ساتھ دیوان فاروق موٹرز لیمیٹڈ (DFML ) دوسرے اور 1 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔آر۔جی (TRG ) تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button