یورو مستحکم، برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک میں گراوٹ ۔ یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions ) کا احوال
گزشتہ رات امریکی فاریکس سیشن (U.S Forex Session ) کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کے نیچے آنے کے بعد آج ایشیائی سیشن اور اس کے بعد یورپی فاریکس سیشنز کے آغاز میں 0.9960 کی سطح پر بحال ہو رہا ہے۔یورو اپنی 0.9950 کی بنیادی سپورٹ کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ یورپی مرکزی بینک (European Central Bank ) کی طرف سے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rate ) میں اضافے کے باوجود گراوٹ کی بنیادی وجہ یورپی بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی طرف سے مستقبل میں شرح سود میں اضافے کی پالیسی سے انکار تھا تاہم آج یورپی کمیشن (European Commission ) کی کنزیومر کانفیڈینس رپورٹ کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار کی بعد یورو (EUR ) کی قدر مستحکم ہوتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔ اسوقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) 0.9960 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو ( EUR/GBP ) آج 0.20 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8630 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF ) میں 0.30 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9900 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے ذکر کریں گے آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) کا جو کہ 0.48 فیصد اوپر 1.5510 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف بھی یورو (EUR/NZD ) آج مثبت موڈ میں ہے۔ اسوقت کیوی ڈالر بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے اور یورو 0.42 فیصد تیزی کے ساتھ 1.7160 کی سطح پر بتدریج مثبت سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR ) آج بھی گراوٹ کا شکار ہے۔ اس کی بنیادی وجہ کل کے شرح سود ( Interest Rate) میں اضافے کا یورپی مرکزی بینک (ECB ) کا اعلان اور آج کی کنزیومر کانفیڈینس رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار ہیں جبکہ جاپانی ین میں گراوٹ کی بڑی وجہ گزشتہ روز جاپانی مرکزی بینک (Bank Of Japan ) کی طرف سے شرح سود میں اعلان کو موخر کیا جانا ہے جس کے منفی اثرات تمام ایشیائی معاشی اعشاریوں (Asian Financial Indicators ) پف مرتب ہوئے ہیں۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ( GBP/USD ) آج 0.12 فیصد مستحکم ہو کر 0.8620 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF ) کا جو کہ 0.41 فیصد مستحکم ہو کر 0.9950 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔