جاپان اور تائیوان کی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی۔ ہانگ کانگ میں مندی پر اختتام ۔

آج ایشیائی اسٹاکس (Asian Stocks) میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے لیکن چینی فیکٹری ڈیٹا کے اجراء کے بعد سے چین اور ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا اور مندی کا رجحان ہے۔ Nikkei225 میں دن کا اختتام 482 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 27587 پر ہوا ہے۔ آج دن بھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا مثبت رجحان اور نمایاں شیئر والیوم دکھائی دیا۔ جاپانی اسٹاکس میں سب سے نمایاں سرمایہ کاری ٹیکنالوجی اسٹاکس میں ہوئی ہے۔ Nikkei225 کی بلند ترین سطح 27602 اور کم ترین لیول 27392 رہا ۔ جبکہ Market Capitalization میں 1.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف TSEC50 کا اختتامیہ (Closing ) 161 پوائنٹس اوپر 12949 پر ہوا ہے۔ اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) میں کاروباری سرگرمیاں 37 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3097 پر بند ہوئی ہیں۔

چینی شرح نمو (Growth Rate ) میں کمی۔ امریکی وال اسٹریٹ (Wall Street ) میں علی بابا سمیت دیگر اسٹاکس کی قدر میں کمی کے بعد آج بھی Shinghai Composite میں سست روی، سرمائے کے حجم میں کمی اور کم شیئر والیوم دکھائی دیا۔ جس کے بعد دن کے اختتام پر انڈیکس 22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2893 پر بند ہوا ۔ جبکہ ہینگ سینگ (HSI ) میں دن کا اختتام 175 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14687 پر ہوا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 15113 اور کم ترین لیول 14597 ریا ہے۔ Kospi آج 25 پوائنٹس اوپر 2293 پر بند ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button