آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز (Volume Leaders ).

آج پاکستانی اسٹاکس کا والیوم لیڈر ورلڈ 95 لاکھ شیئرز کے ساتھ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) رہا۔ جبکہ جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (GTECH) 59 لاکھ شیئرز کے ساتھ دوسرے اور 58 لاکھ شیئرز کے ساتھ سلک بینک (SILK ) تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ کراچی الیکٹرک (KEL ), سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ (CNERGY ) , ٹی۔آر۔جی (TRG ), نشاط چونیاں پاور لیمیٹڈ (NCPL), ہم نیٹ ورک لیمیٹڈ (HUMNL ), ہیزکول لیمیٹڈ (HASCOL ) اور ایگری ٹیک لیمیٹڈ (AGL ) بھی سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم (Share Volume ) کے لحاظ سے نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔

سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے آج ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہا۔ جبکہ شیئرز کی قدر کے لحاظ سے باٹا پاکستان لیمیٹڈ (BATA ) سب سے بہترین رہا۔ جس کے شیئرز کی قدر 146 روپے کے اضافے کے ساتھ 2106 روپے 88 پیسے فی شیئر کی سطح تک پہنچ گئی ہے تاہم اس میں محض 100 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button