آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج میں تیزی۔ نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان
آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia ) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے اعلان سے پہلے معاشی اعشاریے (Financial Indicators ) مستحکم نظر آ رہے ہیں۔ ASX200 آج 88 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6952 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اب تک آسٹریلین اسٹاکس میں 54 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔ جبکہ سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization ) میں 1.30 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج اس کی بلند ترین سطح 6955 اور کم ترین لیول 6858 رہی ہے۔ ایک موقع پر انڈیکس 7 ہزار کی سطح عبور کرتا ہوا نظر آ رہا تھا تاہم اس کے بعد تیزی کا مومینٹم برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ 6915 کی سطح سے نیچے آ گیا۔
نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX ) کل کی زبردست تیزی کے بعد آج قدرے سست روی کی شکار ہے جسکی ممکنہ وجوہات میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD ) اور اس کے سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں 1 فیصد سے زائد اضافہ ہے جس کی وجہ سے آج سرمایہ کار اسٹاکس فروخت کر کے فاریکس کی طرف منتقل ہو رہے ہیں NZX50 آج 21 ہوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 11316 پر آ گیا ہے۔ اب تک انڈیکس میں 5 کروڑ 25 لاکھ سے زائد شیئرز ٹریڈ ہو چکے ہیں ۔ آج اسکی بلند ترین سطح 11342 اور کم ترین لیول 11268 رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔