پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں دن کے آغاز پر تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX) میں گزشتہ روز سے شروع ہونیوالا تیزی کا تسلسل برقرار آج بھی برقرار ہے۔ آج بھی معاشی محاذ پر آنیوالی خبروں کا مثبت اثر نظر آ رہا ہے۔ چین کے ساتھ قرضوں کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں بھی متوقع پیشرفت کے بھی معاشی اعشاریوں پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں KSE100 انڈیکس 225 ہوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 41400 کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 41490 پر مثبت ٹرینڈ کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج اب تک ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 41569 اور کم ترین لیول 41264 رہا ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 80 پوائنٹس اوپر 15141 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 15180 اور کم ترین لیول 15061 رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button