آسٹریلوی مرکزی بینک (RBA ) نے شرح سود میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا۔
آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia ) نے توقعات کے مطابق شرح سود (Interest Rate) میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔ مانیٹری پالیسی کے اعلان کے لئے مرکزی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں افراط زر (Inflation) کو 1.5 سے 2 فیصد تک بحالی کو بنیادی ہدف قرار دیا ہے۔ جبکہ مستقبل کی میٹنگز میں بھی شرح سود میں اضافے کی پیشگوئی بھی جاری کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم جاری نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے تعین مرکزی بورڈ آئندہ اجلاس میں کرے گا۔
مرکزی بینک کے اجلاس میں مرکزی بورڈ کے شرکاء نے آخری کوارٹر کے لئے افراط زر کا 8 فیصد رہنے کا تخمینہ جاری کیا ہے جو کہ توقعات کے برعکس ہے۔ اسی وجہ سے شرح سود میں اضافے کے اعلان کے باوجود آسٹریلین ڈالر کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اسوقت 0.6420 کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support ) کے قریب گراوٹ کا شکار ہے۔ جاری کردہ پریس ریلیز میں رواں سال کے مجموعی کنزیومر پرائس انڈیکس کے 4.5 فیصد رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ جی۔ڈی۔پی کی شرح نمو (GDP Growth Rate ) میں کمی کے بعد 3 فیصد کے قریب رہنے کی پیشگوئی بھی جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کی تنخواہوں اور اجرت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔