یورو اور سوئس فرانک مستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈ قدرے گراوٹ کا شکار۔ یورپی فاریکس سیشنز کا احوال

آج ڈالر انڈیکس (DXY ) اور اسکے سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس کی حاصلات (Gains ) میں کمی کے نتیجے میں یورپی فاریکس مارکیٹ (EU FX Market ) میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) آج 0.51 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9930 کی سطح پر آ گیا ہے اور بتدریج مثبت سمت میں درجہ مسابقت (Parity Level) کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EUR/GBP) موجودہ سیشن کے دوران 0.093 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.8610 کی سطح پر ٹریڈ کر ریا یے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں بھی یورو ( EUR/CHF ) آج کے یورپی سیشن کے دوران 0.354 فیصد نیچے 0.9860 پر منفی سمت میں گراوٹ کا شکار ہے۔ آج امریکی ڈالر کے سوا دیگر تمام عالمی کرنسیز کے مقابلے میں یورو گراوٹ کا شکار ہے۔ جس سے ہم یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ درحقیقت یورو کی قدر میں اضافہ نہیں ہو رہا بلکہ امریکی ڈالر آج گراوٹ کا شکار ہے۔

آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) کی ٹریڈ پر نظر ڈالیں تو یہاں بھی یورو منفی مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے اور 0.311 فیصد کمی کے ساتھ 1.5400 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD ) آج 0.559 فیصد عدم استحکام کا شکار ہو کر 1.6890 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) بھی آج مسلسل قدر مستحکم کر رہا ہے اور 0.570 فیصد اوپر 0.6840 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 0.61 فیصد مستحکم ہو کر 1.1540 پر مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اور اگر ذکر کریں سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) آج 0.789 فیصد اوپر 0.9830 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button