امریکی آئی۔ایس۔ایم صنعتی سروے رپورٹ کا جائزہ

امریکہ کی صنعتی پیداوار کا آئی۔ایس۔ایم (Institute Of Supply Management ) کا سروے ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2022ء کے دوران امریکہ میں صنعتی پیداوار کا پی۔ایم۔آئی انڈیکس 50.2 فیصد رہا ہے۔ جبکہ رپورٹ کے اجراء سے قبل انڈیکس کے 50 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اس لحاظ سے یہ ڈیٹا توقعات سے زیادہ بہتر رہا ہے۔ اگر اس کا تقابلہ ستمبر 2022 ء کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں یہی انڈیکس 50.9 رہا تھا۔ لیکن مئی سے اگست تک 46.6 رہا تھا۔

اگر سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے جائزہ لیں تو پیداواری شعبے کا پی۔ایم۔آئی 52.3 فیصد رہا ہے جبکہ اس سے قبل ستمبر 2022 ء کے دوران یہ انڈیکس 50.6 رہا تھا۔ صنعتی پیداوار کے لحاظ سے بھی یہ رپورٹ سابقہ 6 ماہ کے اعداد و شمار دے بہتر رہی ہے۔ روزگار کے اعتبار سے انڈیکس 50 رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 48.7 رہا تھا۔ نئے آرڈرز کا انڈیکس 49.2 رہا ہے جبکہ اس سے قبل 47.1 رہا تھا۔

آرڈر بیک لاگ کے اعتبار سے انڈیکس توقعات کے کم رہا ہے اور 27 ماہ کی کم ترین سطح 45.3 پر آ گیا ہے جبکہ اس سے قبل یہی انڈیکس 47.1 فیصد آیا تھا۔ صنعتی شعبے کے نئے برآمدی آرڈرز (Export orders ) کا انڈیکس 46.5 رہا ہے جبکہ اس سے قبل ستمبر 2022 ء کے دوران یہی انڈیکس 47.8 رہا تھا۔ اس لحاظ سے بھی یہ سروے ڈیٹا توقعات سے کم رہا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر یہ انڈیکس توقعات سے بہتر رہا ہے اور اس کے مثبت اثرات ڈالر انڈیکس (DXY ) پر مرتب ہوں گے۔ تاہم اس کے باوجود کورونا وائرس سے بحالی کے بعد کئی لحاظ سے اعداد و شمار کم ترین سطح پر آ گئے ہیں جن کی بنیادی وجوہات چینی معیشت کی سست روی اور یوکرائن جنگ کی وجہ سے یورپ کا مالیاتی بحران ہیں۔ اس کی وجہ سے کثیر تعداد میں صنعتی برآمدی آرڈرز کینسل کئے گئے۔ جبکہ آرڈرز کے کینسل ہونے کی دوسری بڑی وجہ کساد بازاری (Recession) کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے صنعتی شعبے میں بھی رسک فیکٹر سے احتیاط کا عنصر شامل ہو گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button